YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بے یقینی کے دوران یقین کرنانمونہ

Certainty In Times Of Uncertainty

1 دن 5 میں سے

ہر روز پوری دنیا میں لوگ TV لگاتے ہیں اور اس پر خبریں سنتے ہیں۔


تقریباً ہر Channel پر عالمی تقریبات کی ہی بات ہو رہی ہوتی ہے۔


ہر طرف Internet پر منفی چیزیں موجود ہیں۔


رسالے اور اخباریں اب اتنے مشہور نہیں ہیں جس قدر وہ پہلے ہوا کرتے تھے مگر ابھی بھی بڑی مقدار میں مل رہے ہیں۔


آپ اسے نظرانداز نہیں کر سکتے۔ یہ 24 گھنٹے اور 7 دن ہمارے سامنے ہیں۔ منفی باتیں ایک بیماری ہیں۔


مگر ہم کیا کریں؟


ہم آواز اونچی کرتے ہیں۔


ہم link پر click کرتے ہیں۔


پلٹ کر اگلے صفحے پر جاتے ہیں۔


ہم ان منفی باتوں کو اپنے دماغ پر چھا جانے دیتے ہیں۔ جنگ جو لگی ہوئی ہے، نئی بیماری جو پھیل رہی ہیں اور stock markets میں جو کچھ ہو رہا ہے سب ہمیں پریشان کرتے ہیں


ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ ہمیں اس سب معلومات سے کیا پریشانی ہے؟


ہمیں ڈر ہے۔


یہ راز نہیں کہ اس دنیا میں بڑی تاریکی ہے جو ان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے جو اس کی سننے کو تیار ہیں۔


مگر یہاں بہت سی روشنی بھی ہے۔


اور جہاں روشنی ہے تاریکی نہیں چھا سکتی۔


روشنی جو میرے لئے ہمیشہ تاریکی کے وقت چمکتی ہے وہ خدا کا کلام ہے۔ کیونکہ آپ جیسے بھی حالات سے گزر رہے ہوں، بائبل آپ کے ساتھ چلے گی تاکہ آپ اس سے گزر سکیں۔ مالی مشکلات، آپ کی شادی اور تعلقات کے مسئلے، کام کے مسئلے، سکول کے مسئلے، عالمی تباہی، یہ سب معاملات خدا اور ابدیت کے مقابلہ میں کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ آپ کی بائبل کبھی نہ ختم ہونے والی روشنی کا وسیلہ ہے۔


تاریکی ترین کمرے میں بھی جب روشنی جلائی جاتی ہے تو تاریکی کو دور کر دیتی ہے۔ مشکل حالات، دکھ دیتے وقعات اور بےیقینی کے دوران خدا کی روشنی ہم پر چمکتی ہے اور ہر دفعہ فتح حاصل کرتی ہے۔ کوئی اس سے بڑھ کر نہیں۔ کوئی اس سے روشن نہیں۔


تاریکی کے دورن میں روشنی کی طرف جاتا ہوں۔ تا کہ وہ میری روح پر چمکے اور میری رہنمائی کرے اس راہ پر جہاں اچھے دن ہیں۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Certainty In Times Of Uncertainty

بے یقینی کے دوران، خدا پر یقین کیا جا سکتا ہے! David Villa کے ساتھ اس کے تازہ ترین مطالعاتی منصوبہ میں شامل ہوں، وہ ماضی کی بے یقینی اور منفی حالات پر نظر ڈالتا ہے تاکہ وہ کسی بڑے مقام پر پہنچ سکے۔

ہم اس مطالعاتی منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے David Villa کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی https://davidvilla.me ملاحظہ کریں

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔