YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

زندہ امید: عید قیامت المسیح کی طرف بڑھیںنمونہ

Living Hope: A Countdown to Easter

1 دن 3 میں سے

"آپ کو کیوں چھوڑ دیا گیا ہے؟"


سوچیں کہ آپ یسوع کو صلیب پر چڑھا دیکھ رہے ہیں۔ جب وہ سانس لیتا ہے تو ان کیلوں پر زور ڈالتا ہے جو اس کی کلائیوں اور ٹخنوں پر لگے ہیں۔


جیسے جیسے دن گزر رہا ہے، اس کی طاقت کم ہوتی جا رہی ہے وہ صلیب پر حرکت کرتے ہوئے چلا اٹھا: "اے میرے خدا، اے میرا خدا، تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا؟"


اگر ہم اپنے آپ کو دھوکا نہیں دے رہے تو ہماری زندگی میں بھی ایسے حالات آتے ہیں جب ہم خدا سے کہتے ہیں، "تو ان حالات میں کہاں ہے؟ تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا ہے؟"


ہمارا ردعمل کیسا ہونا چاہئے جب ہم اپنے آپ کو ایسی صورت حل میں دیکھیں کہ میں اکیلا، پریشان اور چھوڑا ہوا ہیں؟


جو الفاظ یسوع کے منہ سے نکلے وہ زبور 22 کا حصہ ہیں – جو کہ بادشاہ داؤد کا لکھا ہو ایک نبوتی نوحہ ہے۔ اس زبور میں بہت سی باتیں ہیں جو یسوع سے تعلق رکھتی ہیں، مگر یہ ہمیں تین کاموں کا مشورہ دیتا ہے ہم ان پر عمل کر سکتے ہیں جب ہم اکیلے ہوتے ہیں:


1۔ سچائی سے خدا پر اپنے جزبات ظاہر کریں۔


تعلق کا آغاز سچائی ظاہر کرنے سے ہوتا ہے۔ تو اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کو خدا نے چھوڑ دیا تو آپ اسے بتائیں۔ خدا سے سوال کریں اور اپنے دل کو جواب سننے کے لئے تیار کریں۔


2۔ ہر حال میں خدا کو جلال دیں۔


ہمارے حالات کا اس سچائی پر کوئی اثر نہیں کہ خدا ہر عبادت کے لائق ہے۔ حقیقت میں عبادت ہی ہے جس کے ذریعہ ہم اپنی پریشانیوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ اگرچہ ہماری صورت حال نہ بدلے، جب ہم اس پر دھیان دیتے ہیں کہ خدا کون ہے، پھر ہمارا خیال مختلف ہو جاتا ہے۔


3۔خدا کو اس کا وعدہ یاد دلوائیں۔


زبور 22 میں داؤد خدا کو کہتا ہے،"مجھے معلوم ہے کہ تو کون ہے۔ کیونکہ کہ تو ہمییشہ اپنے کردار میں حقیقی ہے، مجھے بحال کر جس طرح تو نے اپنے لوگوں کو میرے سامنے بحال کیا۔" خدا کو اس کے وعدے یاد کروانا ناصرف ایمان کا حصہ ہے بلکہ یہ ہمیں خدا کا وفادار کردار بھی یاد کرواتا ہے۔


حتمی طور پر خدا کی وفادری مجسم ہوئی جب یسوع دنیا پیدا ہوا اور یسوع مصلوب ہوا۔ یسوع سب جانتے بوجھتے مصلوب ہوا اور اس نے دکھ اٹھایا تاکہ ہم خدا کے ساتھ ابدی رفاقت حاصل کر سکیں۔ زبور 22 کی نبوت یسوع میں ظاہر ہوتی ہے۔ وہ تو خدا کو کہتا ہے کہ اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا مگر ہمیں خدا تک پہنچاتا ہے۔


کچھ وقت گزاریں اور یسوع کی حتمی قربانی پر دھیان دیں۔


دعا کریں: اے یسوع میں شکرگزار ہوں کہ تو نے مجھے اپنے آپ سے ابدی دوری سے بچا لیا۔ یہ ایسے ممکن ہوا کہ تو نے اپنے باپ سے دوری برداشت کی مگر مجھے ایسے نہیں کرنا ہو گا۔ آج میری مدد کر تا کہ میں ساکن ہوں اور تیرے دکھوں پر دھیان دے سکوں جو شمار سے باہر ہیں اور تجھے جلال دے سکون جو تیری قربان کے مطابق ہو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مجھے کس قدر سمجھ ہے مگر تو ہر عبادت کے لائق ہے۔ اس لئے آج میں تیری عبادت کروں گا۔ یسوع کے نام میں آمین۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Living Hope: A Countdown to Easter

جب آپ کے اد گرد تاریکی ہو، تو آپ کا ردعمل کیسا ہونا چائیں؟ اگلے 3 دن کے لئے، عید قیامت المسیح کی کہانی سے سیکھیں کہ آپ کیسے امید میں قیام رہ سکتے ہیں، جب آپ کو چھوڑ دیا جائے، آپ اکیلے رہ جائیں اور آپ کو اہمیت نہ دی جائے۔

حقیقی بائبلی مطالعاتی منصوبہ YouVersion نے بنایا اور فراہم کیا ہے۔

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔