YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

بائبل پڑھنا کیسے شروع کریںنمونہ

How to Start Reading the Bible

1 دن 4 میں سے

بائبل کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے


کسی نے کیا خوب کہا ہے – جب کوئی بائبل کو اچھی طرح سمجھ کر پڑتا ہے تو اس کو روحانی آسودگی حاصل ہوتی ہے


بائبل، جسے عام طور پر خدا کا کلام یا صحیفہ کہا جاتا ہے ، یہ مسیح کے پیروکار ہونے کے ناطے ہماری رہنما کتاب ہے اور یسوع کی قربت میں چلنے کے لئے ہماری مدد کرنے کا ایک کلیدی جزو ہے۔ اگرچہ یہ ہمارے تمام سوالوں کا جواب نہیں دیتی ہے ، لیکن یہ ہمیں ہدایت دیتی ہے کہ خدا کون ہے ، دوسروں کے ساتھ تعلقات کیسے رکھنا ہے ، مقصد کے ساتھ کیسے زندگی گزارنی ہے اور کس طرح ابدی زندگی حاصل کرنی ہے۔



ایک بات جو ہمیں بہت مشکل لگتی ہے، جب ہمیں کوئی کہتا ہے کہ اسے زیادہ پڑھیں۔ مگر ایسا کرنے سے ہم بائبل کی قدرت بھری سچائی کو جان سکتے ہیں اور اس کو مدنظر رکھتے ہوں ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے کہ ہم اسے اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔


پہلے ، آئیں یہ بات کریں کہ، اس کا مطلب کیا ہے۔


بائبل میں موجود ہے۔۔۔



  • 66 مختلف کتابیں۔۔۔

  • ۔۔۔اس کو لکھنے میں تقریباً 1500 سال لگے

  • ۔۔۔اس کو تین زبانوں میں لکھا گیا۔۔۔

  • ۔۔۔اس کو 40 لوگوں نے لکھا۔۔۔

  • ۔۔۔یہ لوگ تین مختلف براعظموں میں رہتے تھے ۔۔۔

  • ۔۔۔یہ کلام خدا کے الہام سے عطا ہوا۔۔۔


یہ تمام کتابیں فرق فرق افراد نے ایک دوسرے کے انحصار کے بغیر لکھی، پھر بھی نیاء اور پرانہ عہدنامہ میں مکمل طور پر ایک ہی موضوع پر بات کی گئی ہے: اور وہ ہے بنی نوع انسان کی نجات ہمارے نجات دہندہ یسوع مسیح کے ذریعہ۔


300سے زیادہ پیش گوئیاں پرانے عہدنامہ میں موجود ہیں جو یسوع کی زندگی اور اس کے اعمال کے بارے میں ہیں اور وہ تمام اس کی زندگی میں پوری ہوئی۔ اب بھی مختلف باتیں موجود ہیں کہ بائبل کہاں اور کیسے لکھی گئی، یہ بات سمجھی نہیں جا سکتا کہ یہ پیش گوئیاں مصنفین نے کیں اور ان کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بھی نہیں تھا۔


یہ حقائق حیرت انگیز ہیں! اگر بائبل کے بارے میں پڑھائی اور تعلیم حاصل کی جائے تو ایک لمبی زندگی درکار ہے مگر ہم فانی انسان ہیں، جو کہ لافانی خدا کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ پھر بھی ہم اپنی سمجھ کو بڑھاتے ہیں اور اپنی زندگی کے آگے بڑھنے کے ساتھ سیکھتے ہیں۔


یہ پریشان کن بات ہے کہ ہماری زندگی پر کیا اثر ہو گا اگر ہم بائبل نہیں پڑھیں گے۔ ہماری زندگی میں بڑی تبدیلی آتی ہے جب ہم ایک دن بائبل پڑھنا بھول جاتے ہیں۔ جب ہماری حالت خراب ہوتی ہے تو ہم دوائی کھاتے ہیں – ہم یہ نہیں سوچتے کہ دوائی اثر کرتی ہے یا نہیں، مگر جب ہم دوائی استعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو بڑا فرق پڑتا ہے۔ ہمیں اکثر لگاتا ہے کہ بائبل ہم پر اثر نہیں کر رہی مگر جب ہم اسے پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں اور یسوع کی پیروی نہیں کرتے، تم محسوس کر سکتے ہیں کہ ہماری روح کس قدر پیاسی ہے۔


جب ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو پڑھیں گے تو ہمیں معلوم ہو گا کہ ہم کیسے روز بائبل پڑھ سکتے ہیں، اپنی زندگی میں خدا کے کلام کا اثر دیکھ سکتے ہیں، خدا پر زیادہ اچھے طور پر اعتقاد رکھ سکتے ہیں۔


روشنی ڈالیں ۔



  • کیا آپ بائبل کی صداقت اور اہمیت پر یقین رکھتے ہیں؟ کیوں یا کیوں نہیں؟

  • اگر یہ وہ موضوع ہے جس کے بارے میں آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ، بہت سے ایسے online وسائل دستیاب ہیں جو لوگ اپنی زندگی بائبل اور اس کی صداقت کے بارے میں حقائق کے حصول میں صرف کی ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

How to Start Reading the Bible

اگر ہم خود کو دھوکا نہ دیں تو بائبل پڑھنا اچھی بات ہے، مگر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہم شروع کہاں سے کریں۔ اگلے چار دنوں میں ہم سیکھیں کہ کہ بائبل کیوں ضروری ہے، اس کر پڑھنے کی عادت کیسے بنائیں اور آج سے اس کا اپنی زندگی پر ع...

More

حقیقی بائبلی مطالعاتی منصوبہ YouVersion نے بنایا اور فراہم کیا ہے۔

متعلقہ پلان

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔