YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

عید قیامت المسیح کیوں؟نمونہ

Why Easter?

1 دن 5 میں سے

ہمیں یسوع کی کیوں ضرورت ہے؟


مجھے اور آپ کو خدا کے ساتھ تعلق میں رہنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ جب تک ہم اس تعلق کو تلاش نہیں کر لیتے ہماری زندگی میں کچھ کمی رہتی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ہمیں اپنی زندگی میں خلاء محسوس ہوتا ہے۔ ایک گیت میں اس کے بارے میں بیان کیا گیا ہے: 'میرے اندر انتہا میں خلاء ہے۔'


ایک عورت نے خط میں مجھے لکھا کہ 'بہت گہرا خلاء ہے۔' دوسری نے بتایا کہ 'میری روح کا ایک حصہ گم گیا۔'


لوگ اس خلاء کو پر کرنے کے لئے بہت سے طریقے اختیار کرتے ہیں۔ کچھ اسے پیسے سے بھرنا چاہتے ہیں مگر اس سے انہیں تسلی نہیں ملتی۔ Aristotle Onassis دنیا کا امیر ترین آدمی تھا، اس نے اپنی زندگی کے آخر میں کہا، 'لاگھوں روپے اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکتے جو انسان کو زندگی میں چاہئے۔'


لوگ نشے کا سہارا لیتے ہیں یا بہت شراب پیتے ہیں یا جنسی تعلق رکھتے ہیں۔ مجھے ایک لڑکی نے کہا، 'وقتی طور پر ان چیزوں سے اطمینان ملتا ہے مگر ان کی وجہ سے خلاء کا احساس بڑھ جاتا ہے۔' ان کے علاوہ لوگو محنت، موسیقی، کھیل اور ترقی کی تلاش میں اطمینان حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کو یہ کام غلط نہیں لگتے مگر وہ اس اندرونی انسانی بھوک کو سیر نہیں کر سکتے۔


انسان کا قریب ترین تعلق بھی ' خلاء کی انتہا' کو بھر نہیں سکتا، یہ بھی حیران کن سوچ ہے۔ اس خلاء کو خدا کے ساتھ تعلق، جس کے لئے آپ کو بنایا گیا، کے علاوہ کوئی بھر نہیں سکتا۔

نئے عہد نامہ کے مطابق، اس خلاء کی وجہ مرد اور عورت کی خدا سے دوری ہے۔


یسوع نے کہا، 'زِندگی کی روٹی مَیں ہُوں' (یوحنا 6 :35)۔ وہ ہی ہمارے گہرا خلاء کو بھر سکتا ہے اور اس بھوک کو مٹا سکتا ہے کیونکہ وہ ہی خدا کے ساتھ ہمارے تعلق کی بحالی کو ممکن بنا سکتا ہے۔


a)وہ ہماری بھوک کو مٹاتا ہے تا کہ ہمیں اپنی زندگی کا معنی اور مقصد پتہ چلے۔


اپنے خالق کے ساتھ تعلق میں ہمیں اپنی زندگی کا معنی اور مقصد پتہ چل سکتا ہے۔

b) وہ ہماری بھوک موت کے بعد کی زندگی میں مٹاتا ہے


بہت سے لوگ مرنا نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم موت کے بعد کی زندگی حاصل کریں۔ صرف یسوع ہی سے ہمیں ہمیشہ کی زندگی مل سکتی ہے۔

c)وہ ہماری معافی کی بھوک مٹاتا ہے۔


اگر ہم ایمان دار ہوں، تو ہمیں ماننا ہو گا کہ ہم وہ کام کرتے ہیں جو ہم جاتے ہیں کہ غلط ہیں۔ جب یسوع صلیب پر مرا، تو اس نے اس بات کو ممکن بنایا کہ ہمیں معافی مل سکے اور ہمارا خدا کے ساتھ تعلق بحال کیا۔

کلام

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Why Easter?

عید قیامت المسیح میں کیا خاص بات ہے؟ اس شخص میں اتنی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے جو 2000 سال پہلے پیدا ہوا تھا؟ اتنے زیادہ لوگ یسوع میں دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ہمیں کیوں اس کی ضرورت ہے؟ وہ کیوں آیا؟ وہ کیوں مرا؟ لوگ اس بات کو کی...

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Alpha and Nicky Gumbel کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: https://alpha.org/

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔