YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدےنمونہ

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

1 دن 28 میں سے

خداوند کی حضُوری میں قائم رہنا


 ’یسوع نے جواب میں اُس سے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے محبت رکھے تو وہ میرے کلام پرعمل کرے گااور میرا باپ اس سے محبت رکھے گا اور ہم اس کے پاس آئیں گے اور اُس کے ساتھ سکونت کریں گے ۔ ‘‘(یوحنا ۱۴: ۲۳)


مشاغل کی کثرت کے باعث ہماری زندگی بے حد مصروف ہے۔ ہم اکثراپنی فکروں،کاموں اور پریشانیوں میں پھنس کر سب سے اہم کام کو نظر انداز کرنے کی غلطی کر سکتے ہیں ۔ لوقا کی انجیل کے دوسرے باب کے آخرمیں یسوع مسیح کے ہیکل میں کھو جانے کے دلچسپ واقعہ کا ذکر ہے جب مریم اور یوسف، یسوع کو جواس وقت صرف بارہ برس کے تھے عیدِ فسح منا نے کے لئے اپنے ساتھ لے گئے ۔ عید ختم ہونے کے بعد وہ گھر جانے کے لئے روانہ ہو گئے اور سوچا کہ یسوع ان کے ساتھ ہے ۔میں سوچتی ہوں کہ زندگی میں کئی مرتبہ ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ خدا ہمارے ساتھ ہے جب کہ ہم اپنےکاموں میں مصروف ہو کر کہیں اور ہی بھٹک ر ہے ہوتے


ہیں؟دلچسپ بات یہ ہے کہ مریم اوریوسف کو ایک دن کا سفر طے کرنے کے بعد ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یسوع ان کے ساتھ نہیں ہے لیکن اسے ڈھونڈنے میں انہیں پورے تین دن لگ جاتے ہیں ۔خاص بات جو ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ خداوند کی خاص حضوری کوکھونا کتنا آسان ہے مگر اسے کھو کر دوبارہ حاصل کرنا اتنا ہی مشکل ۔ خدا کی حضوری کو اپنی زندگی میں قائم رکھنے کے لئے ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے،ایسا کرنے سے ہمارے دل خداکا مسکن بن جائیں گے ۔ اس کا آغاز خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہوگا۔روحانی زندگی میں بلوغت کا سب سے پہلا نشان یہ ہ


ے کہ ہم ہراس کام سے توبہ کرنے کا عہد کریں جو خدا کو ناپسند ہے ،اس سے ظاہر ہو گا کہ آپ خدا کی باتوں کی پرواہ کرتے ہیں۔ جس کامطلب یہ ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ رحم دلی سے پیش آنے کا فیصلہ کرتے ہیں، معاف کرنا سیکھ جاتے ہیں ،اپنے زخموں کو بھلا کر میل ملاپ کی زندگی بسر کرتے ہیں۔ جب ہم سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کریں گے ، یعنی خدا کی شکر گزاری اور دوسروں کی حوصلہ افزئی کریں گے، تو ہم پورا دن خدا کی قربت کو محسوس کریں گے۔


یہ دُعا کریں۔

خداوند میَں تیرا/ تیری شکرگزار ہوں کہ تونے میرے دل کو اپنا مسکن بنا یا ہے۔ آج مجھے تیری موجودگی کی ضرورت ہے ۔ خداوند بخش دے کہ میری سوچ اور کلام تیرے جلال کا باعث ہواور میرے ارد گرد کے لوگوں کے لئے باعثِ برکت۔آمین

کلام

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

روزمرہ زندگی گزارنے کے لئے وعدے

  خدا کے کلام پر مبنی جوائس کے عملی اور طاقتور خیالات کے ساتھ اپنے دن کا آغاز اور اختتام کریں۔ اسکے روز کا دس منٹ کا مطالعہ آپ کی شخصی عبادت میں مدد اور ذہن کو از سرنو تازگی بخشنے اور روزانہ زندگی کو مقصد کے تحت گزارنے م...

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے جوائس میئر وزارتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: https://tv.joycemeyer.org/urdu

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔