YouVersion Logo
تلاش

مطالعاتی منصوبہ کی معلومات

ڈر سے نجات پائیںنمونہ

Get Rid Of Fear

3 دن 3 میں سے

کبھی آپ نے ایسے ہوائی جہاز میں سفر کیا ہے جس میں خرابی آ رہی ہو؟ کچھ وقت کے لئے ایسا لگا ہو گا کہ جہاز بے قابو ہو گیا اور آپ کچھ پریشان بھی ہو گئے ہوں گے۔ آپ نے اپنی seat belt بھی باندھ لی ہو گی اور اچھی طرح تسلی بھی کر لی ہو گی۔ آپ نے کرسی کو اچھی طرح پکڑ بھی لیا ہو گا۔ آپ کچھ بے چینی کا شکار بھی ہوں گے کیونکہ کہ آپ ہوا کے درمیان پھنس چکے تھے۔ پھر آپ کتاب میں ایک ہی جملہ بار بار پڑھتے جا رہے تھے کیونکہ کہ اس خرابی کی وجہ سے آپ بے چینی کا شکار تھے۔


پھر جہاز کا pilot علان کرتا ہے کہ: "ہم کچھ خرابی کا شکار ہیں، ہم اپنی اونچائی تبدیل کر رہے ہیں اور ایسی ہوا کی تلاش کرتی ہیں جس میں خرابی نہ ہو۔" اب آپ کا مسئلہ تو حل نہیں ہوا، ابھی بھی خرابی موجود ہے، مگر آپ لمبی سانس لے کر آرام کر رہے ہیں، پھر آپ کتاب پڑھ رہے ہیں اور اب آپ سکون محسوس کر رہے ہیں کیونکہ کہ آپ نے اس خرابی پر دھیان دینا چھوڑ دیا ہے اور آپ کا دھیان pilot کے علان پر ہے۔


جب آپ اپنا دھیان خدا سے ہٹا لیتے ہیں تو ڈر آپ پر چھا چاتا ہے اور پھر جب آپ خدا پر دھیان دیتے ہیں – وہ جو آپ کی زندگی کو چلانے کا یقین دلواتا ہے – آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا ڈر دور ہو رہا ہے۔


پر فضل خداوند جب میں ڈر جاتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میں تجھ پر اعتقاد رکھوں۔ کیا تو مجھے وہ سب عطا کرے گا جس کی مجھے ضرورت ہے - خیالات، سچائی اور حوصلہ افزائی – کہ میں حقیقی طور پر اعتقاد رکھ سکوں۔ تو بے یقینی کا خدا نہیں ہے بلکہ کہ اطمینان کا خدا ہے۔ جب مجھے اطمینان نہیں ملتا تو مجھے پتہ چلتا ہے کہ میں تجھ سے دور ہوں۔ مجھ طاقت عطا کر کہ میں تیرے قریب آ سکوں، تیرا کلام مجھ میں سماء جائے اور میں تیرے اطمینان کو مکمل طور پر محسوس کر سکوں۔ مسیح کے نام میں آمین۔


کیا آپ کو یہ روز مرہ کا مطالعہ اور دعا پسند آیا؟ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو 3 پیغامات تحفہ میں دیں جس کا mp3 آپ download کر سکتے ہیں یہ Tony Evans کی طرف سے ہے اور یہ آپ کے مطالعہ کو گہرے طور پر سمجھنے کے لئے ہے، حاصل کرنے کے لئے اس link کو ملاحظہ کریں: href="http://go.tonyevans.org/addiction"


دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Get Rid Of Fear

آپ ڈر کی اثرات پر غالب آ سکتے ہیں۔ Dr. Tony Evans اس مطالعاتی منصوبہ کے دھیان گیان میں آزادی کی طرف آپ کی راہنمائی کریں گے۔ جیسے ہی آپ اس مطالعاتی منصوبہ میں بیان کئے گئے اصولوں پر عمل کریں گے، آپ خوشی اور اطمینان کی زند...

More

ہم اس مطالعاتی منصوبہ کو فراہم کرنے کے لیے Harvest House Publishers کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی ملاحظہ کریں: http://go.tonyevans.org/addiction

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔